۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   May 17 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ مستونگ بازار سے ملحقہ علاقے عزیز آباد میں پیش آیا جہاں نقاب پہنے موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ملزمان نے علی نواز ولد غلام قادر ابابکی کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ سر اور جسم کے مختلف حصوں میں گولیاں لگنے سے علی نواز موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے ۔