|

وقتِ اشاعت :   May 19 – 2016

خاران:  خاران میں ٹریفک حادثے میں نیشنل پارٹی کے سابق ضلعی صدر جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر اسحاق بلوچ پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ ایک پروگرام میں شرکت کیلئے کوئٹہ سے خاران جارہے تھے ۔ خاران سے تقریباً بیس کلو میٹر دور برشونکی کے مقام پر قافلے میں شامل ایک سرف گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار نیشنل پارٹی خاران کے سابق صدر نور بخش ملازئی ولد حاجی محمد صدیق جاں بحق ہوگیا جبکہ ان کے ساتھی مولا بخش ولد محمد انور ساسولی سکنہ سریاب روڈ کوئٹہ، جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل عبدالرؤف ساسولی ، محمد ہاشم ولد جان محمد قلندرانی، ظاہر شاہ ولد رحمت اللہ کاکڑ سکنہ مسلم باغ اور حاجی عابد ولد اللہ بخش ساسولی زخمی ہوگئے۔ جبکہ قافلے میں شامل ڈاکٹر اسحا ق بلوچ کی گاڑی حادثے سے محفوظ رہی۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خاران میں طبی امداد کے بعد کوئٹہ روانہ کردیا گیا۔