گوادر: گوادر بجلی کے ستائے عوام سڑکوں پر نکل آئے ایئر پورٹ روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک روک دیا بجلی کی بندش کی وجہ سے پانی کی فراہمی بھی بند ہے احتجاجیوں کا موقف اسسٹنٹ کمشنر گوادر نے مظاہرین سے مذاکرات کر کے احتجاج ختم کرایا تفصیلات کے مطابق ڈھور گھنٹی و فقیر کالونی کے مکینوں نے بجلی کی بندش کے خلاف احتجاجا ایئر پورٹ روڈ کو بلاک کر دیا جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہوئی مظاہرین نے کہا کہ کئی دنوں سے علاقے کی بجلی بند ہے شدید گرمی میں عوام عذاب میں مبتلا ہیں کیسکو گوادر کا عملہ غائب ہے مجبورا سڑک بلاک کرنا پڑا تاہم اسسٹنٹ کمشنر گوادر انور رند نے احتجاجیوں سے مذاکرات کر کے احتجاج ختم کرایا