|

وقتِ اشاعت :   May 20 – 2016

گوادر: گوادر پورٹ اتھارٹی کے ملازمین کی تنخواہیں آدھے سے بھی کم ، چار الاؤنسز جس میں یوٹیلٹی اسپیشل ایجوکیشن اور ہاربر الاؤنس کاٹ دیئے گئے ، انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی کے ملازمین کی کئی الاؤنسز کی کٹوتی کی گئی ہیں جس کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہیں آدھے سے بھی کم رہ گئی ہیں، ذرائع کے مطابق گوادر پورٹ میں ریونیو نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین کو الاؤنسز سے محروم ہونا پڑ رہا ہے، گوادر پورٹ کی کل ریونیو میں سے جی پی اے کو صرف نو فیصد دیا جاتا ہے جس میں پورٹ کے تمام اخراجات مثلاً ڈریجنگ وغیرہ کی اخراجات بشمول ملازمین کے ماہانہ الاؤنسز بھی اسی سے پورا کیا جاتا تھا، لیکن ریونیو کم اور پورا نہ ہونے کے سبب ملازمین کی چار اہم الاؤنسز یوٹیلٹی اسپیشل ایجوکیشن اور ہاربر الاؤنسز کاٹ دی گئی ہیں، جس کے سبب ملازمین کی تنخواہ آدھے سے بھی کم رہ گیا ہے، ذرائع کے مطابق اس سے قبل گوادر پورٹ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اشتراک سے کام کرتا تھا اور اس طرح گوادر پورٹ اتھارٹی کے تقریباً پچاس کروڑ روپے کے پی ٹی کے اکاؤنٹ میں چلے گئے اور گوادر پورٹ اتھارٹی اس سے محروم رہ گیا ۔