|

وقتِ اشاعت :   May 21 – 2016

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)آواران اور گوادر سے دو افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ لیویز کے مطابق آواران سے تقریبا تیس کلو میٹر دور نونڈا سے پینتیس سالہ شخص کی لاش ملی جسے سول اسپتال آواران لایا گیا۔ ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد بتایا کہ متوفی کے ہاتھ پاؤں سوجھے ہوئے ہیں تاہم زخم کا کوئی نشان نہیں۔ موت کی وجہ شدید گرمی اور پیاس معلوم ہوتی ہے۔ شناخت نہ ہونے پر لیویز نے لاش امانتا دفناد ی۔ ادھر گوادر کے علاقے پسنی میں جیٹی کے قریب سمندر کنارے سے ایک چالیس سالہ شخص کی دو دن پرانی لاش ملی ہے جو شکل و صورت سے بنگالی معلوم ہوتا ہے۔ لاش پر تشدد کے نشانات نہیں۔ ڈاکٹر کے مطابق موت ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔