|

وقتِ اشاعت :   May 22 – 2016

کوئٹہ: قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے سوراب میں کلی نغار میں مولا بخش ولد خیر محمد مینگل کو اس وقت نامعلوم افراد نے کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے قتل کردیا جب وہ اپنی فصلوں میں گھوم رہے تھے۔ نقاب پوش ملزمان کی تعداد دو تھی جو واردات کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔