گوادر: نیشنل پارٹی گوادر کی دیرینہ رفیق کار سابق تحصیل ناظم گوادر ماجد سہرابی بھی نیشنل پارٹی کا ساتھ چھوڑ گئے نیشنل پارٹی کے سابق رہنما و اہم شخصیت کے مالک اور سابق تحصیل ناظم ماجد سہرابی نے باقاعدہ طور پر نیشنل پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہو نے کا اعلان کرتے ہوئے ہمارے نمائندے سے کہا کہ میں موجودہ پارٹی کی پالیسی سے کافی اکتا چکا ہوں اور اب مزید اس پارٹی کے ساتھ میں وابستہ نہیں رہ سکتا انہوں نے کہاکہ اب پارٹی کی لیڈر شپ کی قول و فعل میں کافی تضاد آ چکا ہے اور ہم وضاحتیں کر کرکے تھک چکے ہیں بہتر ہے کہ ہم اس منافقت کی دنیا سے نکل جائیں ماجد سہرابی نے کہا کہ فل الحال میں گوشہ نبشینی و کنارہ کشی اختیار کر رہا ہوں مستقبل میں انتہائی غوروفکر کے بعد مستقبل کا فیصلہ کرونگا۔