کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ لیویز کے مطابق واقعہ ضلع کیچ کی تحصیل تمپ کی سب تحصیل مند سے تقریباً بیس کلو میٹر دور آبسری کہن میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے ایرانی ساختہ2000نامی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ،ملزمان نے فائرنگ کے بعد خا لی گاڑی کو آگ لگا دی اور فرار ہو گئے ، ہلاک ہونے والے افراد کی شناختقیوم ولد عظیم بلوچ ،امین ولد گل محمد، محمد ولد غنی ،نادل ولد عبدالقادر، کریم ولد پیر محمد اقوام بلوچ کے نام سے ہوئی ہے جو مند کے مختلف علاقوں کے رہائشی تھے۔ واقعے کے بعد لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشیں لیویز ہیڈ کوارٹر منتقل منتقل کی گئیں جہاں ضابطے کی کارروائی کے انہیں ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ورثاء نے لیویز حکام کو بتایا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے ،لیویز حکام نیواقعے سے متعلق مزید تفتیش شروع کر دی ہے