کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائد سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ بلوچستان میں ترقی پسند ، روشن خیال ، سیاسی شعوری جدوجہد کی ہے اور ہماری کوشش رہی ہے کہ ہم بلوچستان میں بلوچ ، پشتون ، ہزارہ اور تمام اقوام کو یکجا کر کے بلوچستانیوں کی حقوق کیلئے جدوجہد کریں وقت و حالات کی نزاکت بھی یہی ہے کہ بلوچ اور پشتون متحد ہو کر اپنی جدوجہد کو تیز کریں کیونکہ ماضی میں ہمارے اکابرین آباؤاجداد نے صدیوں سے یکجا جدوجہد کر کے اغیار کے تمام سازشوں کو ناکام بنایا آج بھی حالات کی نزاکت یہ ہے کہ ہم بلوچستان کی محرومیوں اور ضروریات اپنے وسائل پر اختیار کیلئے متحد ہو کر جدوجہد کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی شابو میں حاجی عبدالکریم اچکزئی کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت بی این پی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قوم پرست پارٹی کے خوشحال خان خٹک یونٹ کے سیکرٹری سید عبداللہ شاہ بھی اپنے 37ساتھیوں سمیت پارٹی میں شامل ہو گئے اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر عبدالولی کاکڑ ،بی ایس او کے چیئرمین نذیر بلوچ ، اختر حسین لانگو ، حاجی ہاشم نوتیزئی ،غلام نبی مری ،سید عبداللہ شاہ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ بلوچستان میں نفرت کی سیاست سے نفرت کی ہے ہم نے کوشش کی کہ بلوچستان کے عوام چاہے کسی بھی زبان ، مذہب ، نسل ، قوم سے تعلق رکھتا ہو وہ بلوچستان کے اجتماعی ، قومی معاملات کیلئے یکجا ہوں بلوچستان وہ خطہ ہے اگر اس کی حیثیت کو ہم سمجھیں تو یہ سرزمین وسائل سے مالا مال ہے قدرتی دولت ، تیل و گیس وافر مقدار میں موجود ہیں لیکن آج بھی یہاں کے عوام معاشی تنگ دستی ، بدحالی ، پسماندگی کا شکار ہیں قدرت نے ہمیشہ بے شمار دولت دی ہے لیکن حکمرانوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے ہمیں دانستہ طور پر پسماندہ ررکھا اب وقت و حالات کی ضرورت ہے کہ ہم متحد ہوں کیونکہ ہماری جدوجہد ترقی پسند ، روشن خیال اور فکر و فلسفے پر محیط ہے آج بلوچ پشتون ، ہزارہ ، بلوچستان کے تمام اقوام بی این پی کو اپنا نجات دہندہ پارٹی سمجھتے ہیں کیونکہ ہم نے تنگ نظری ، تعصب پر مبنی سیاست نہیں کی بلکہ ہم نے معاشرے میں مثبت رجحانات اور فکر کو پروان چڑھایا آج بلوچستان کے عوام بنیادی ضروریات سے محروم ہیں لیکن ہمارے تیل و گیس اور قدرتی دولت سے دوسرے لوگ مستفید ہو رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ تمام طبقہ وافکار کے مسائل حل ہوں اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ، نذیر بلوچ ، آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، موسی بلوچ ، ڈاکٹر غفور بلوچ ، واجہ عیسی نوری ، میر حمل کلمتی ، ڈاکٹر قدوس بلوچ ، عمران بنگلزئی ، جمال لانگو ، حاجی زاہد بلوچ ، حاجی بابونوتیزئی ، سید ناصر علی شاہ ، نذیر لانگو سمیت پارٹی کے دیگر رہنماء و کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے