|

وقتِ اشاعت :   May 24 – 2016

کوئٹہ: کوئٹہ سے دو ہفتے قبل اغواء ہونے والے ڈاکٹر ارشاد احمد کھوسہ چمن بازیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق انہیں نامعلوم اغواء کاروں نے پاک افغان سرحدی شہر چمن کے قریب چھوڑ ا اور فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر لیویز نے ارشاد کھوسہ کو اپنی حفاظتی تحویل میں لیکر ڈپٹی کمشنر آفس چمن پہنچایا ۔ بعد ازاں انہیں سیکورٹی میں کوئٹہ روانہ کردیا گیا۔ بازیابی کی خبر پر اہلخانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ کوئٹہ میں جناح ٹاؤن میں واقع اپنے گھر پہنچنے پر اہلخانہ ، دوستوں اور رشتہ داروں نے ان کا استقبال کیا۔ ارشاد احمد کھوسہ ماہر امراض شوگر ہیں اور ڈاکٹر فاطمہ جناح روڈ پر ان کا کلینک ہے۔ انہیں 9اور10مئی کی رات نامعلوم افرا د نے کلینک سے گھر جاتے ہوئے جناح ٹاؤن سے اغواء کرلیا تھا۔ ان کی گاڑی جناح ٹاؤن سے ملی تھی ۔ تاہم یہ پتہ نہیں چل سکا کہ انہیں تاوان کی ادائیگی یا کسی دباؤ کے نتیجے میں رہا کیا گیا ہے۔