|

وقتِ اشاعت :   May 24 – 2016

طالبان کے سینئر کمانڈر ملا عبدالمنان فضائی حملے میں مارے گئے ہیں جبکہ افغان طالبان نے کہا ہے کہ ملا اختر منصور کی موت کا ان کی کارروائیوں پر کوئی اثر نیہں پڑے گا، حملے جاری رہیں گے۔

افغانستان کے صوبہ ہلمند کے پولیس چیف نے ملا منان کے مارے جانے کی تصدیق کردی ہے، وہ اتوار کو ضلع مارجح میں ایک فضائی حملے میں زخمی ہوگئے تھے اور گزشتہ روز دم توڑگئے۔

پولیس چیف آقا نور کا کہنا ہے کہ ملا منان کے ساتھ طالبان کو مالی امداد فراہم کرنے والا ایک ثخص بھی مارا گیا ہے۔

ملا منان کو طالبان نے اپنی طرف سے صوبہ ہلمند کا گورنر مقرر کر رکھا تھا فضائی حملے میں دیگر طالبان بھی زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے ہلمند میں کیے گئے آپریشن کی مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

علاقے میں آپریشن ٰایک ہفتے سے جاری ہے دوسری جانب افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملا منصور کی موت طالبان کی کارروائیوں پر اثر انداز نہیں ہوگی کارروائیاں پہلے کی طرح جاری رکھی جائیں گی۔