۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   May 25 – 2016

کوئٹہ : شاہرگ میں نامعلوم افرادکی گھر میں گھس کر فائرنگ 3افراد جاں بحق 3زخمی ملزمان 2افراد کو اغواء کرکے فرار ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ بازار میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3افراد شمس اللہ ذہین اور نور خان موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو خواتین سمیت 3افراد بخت بی بی ، خان بی بی ، حمید اللہ شدید زخمی ہوگئے نامعلوم املزمان نے فائرنگ کرنے کے بعد دو افراد ثناء اللہ اور محمد رمضان کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہیں لیویز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔ لیویز نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔