|

وقتِ اشاعت :   May 26 – 2016

مستونگ : نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں صوبائی وزیر نواب محمد خان شاہوانی ، رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی ، مرکزی ترجمان میر جان محمد بلیدی نے کہا کہ ہم نے سیاست کے میدان اور سیاسی دوڑ میں کبھی گفتار کے غازی اور کاغذی شیر والی پالیسی نہیں اپنائی اور اور نہ ہی سیاسی جدوجہد میں موسمی سیاست اور موقع پر ستی کے قائل رہے ہیں بلکہ ہم عملی سیاست اور جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے سیاسی تعین وہدف کی طرف گامزن ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے مستونگ میں 5جون کو شہید میر غلام حسن کی یادمیں مرکزی جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں کارکنوں کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس سے مرکزی رہنماؤں اسلم بلوچ ، خیر جان بلوچ، آغا فاروق شاہ، ضلعی صدر فاروق شاہوانی ، نیاز بلوچ میر احمد بلوچ ٹکری صمد شاہوانی، ٹکری احترام الحق شاہوانی، ٹکری مومن خان بنگلزئی وسلیم اکبر علی احمد میروانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا، مقررین نے کہا کہ قول وفعل میں تضاد رکھنے اور خود شیشے کے محل میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر پھینکنے والے کردار کش عناصر کو عوام جان چکے ہیں جو سال بھر ہجرت کرنے کے بعد ایک ہفتے کے مختصر دورے پر آکر یہاں کے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش میں مگر مچھ کے طرح اشک شنوئی کر کے مداریوں والا کردار اداکر کے پھر رخت سفر باندھ کر ہجرت کر کے چلے جاتے ہیں انہوں نے کاہ کہ 2006میں جب نواب اکبر خان بگٹی پر تراتالی کے پہاڑوں پر آپریشن کی تیاریاں ہو رہی تھیں تو موصوف نے کہا کہ اگر ڈیرہ بگٹی پر ایک گولی چلی تو جھالاوان میں ہزاروں گولیاں چلیں گی، مگر نواب بگٹی شہید ہوئے ، بلوچستان میں آگ وخون کی ہولی کھیلی گئی مگر موصوف کا کردار انڈیا جل رہاتھا ، نہرو بانسری بجا رہے تھے والا ثابت ہوا ، انہوں نے کہا کہ سیاست کے میدان پر کسی کاراہ متعین ہے، مگر اخلاقیات سے عاری سیاست کے ابجد سے نا بلد افراد کی کیچڑ ھ تانیوں کا جواب سیاسی اندازمیں دینا وقت وحالات کا تقاضا سمجھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ شخصیت پرستی اور موروثی سیاست کو پروان چڑھانے والے کبھی قوم کی حالت بدل نہیں سکتے ہیں بلکہ قوموں کی حالت جمہوری سوچ سیاسی بصیرت علم ودانش رکھنے والے جہد مسلسل سے ہی ممکن ہے، انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے اپنے مثبت سیاسی سوچ وسیاسی بالغ النظری دور اندیشی کی وجہ سے سیاست کے میدان میں ہمیشہ ثابت قدم رہے اور کبھی بھی کٹھن حالات میں بھی نہ ہی ہمارے قدموں کو لرزش آئی اور نہ ہی اپنے ورکروں سے ایک دن کیلئے دور رہے، اجلاس پارٹی کی پانچ جون کو ہونے والے جلسہ عام کیلئے پبلسٹی ٹرانسپورٹ رابطہ پینافلیکس جھنڈا وبینرز ، وال چاکنگ ، انتظامی ، استقبالیہ ،کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی اور جلسے کی کامیابی کیلئے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں تیس مئی دشت ، 31مئی کو کھڈ کوچہ اور یکم جون کو مستونگ روڈ میں جلسے منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا ، علاوہ ازیں نواب محمد شاہوانی نے کاریز نوتھ ، کونگڑھ ، چکل کلوزئی اور پیر کانو میں مختلف شخصیات کی وفات پر جا کر اظہار تعزیت بھی کی