آواران: ایف سی ذرائع کے مطابق آواران کے علاقے جھاؤ میں ایف سی کے قافلے پر بم حملہ کیا گیا۔ بم حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جبکہ تین ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے۔ واقع کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمی اور جاں بحق افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ایک اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ ایف سی اور لیویز اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
آواران: سکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملہ، 2 اہلکار شہید، 3 زخمی
![]()
وقتِ اشاعت : May 28 – 2016