|

وقتِ اشاعت :   May 29 – 2016

خضدار : وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے خضدار کے لئے اربوں روپے کے اسکیمات کا اعلان کر دیا ،خضدار کے لئے تین سو چیک ڈیمز ،خضدار میں وومن یونیورسٹی کے قیام ،بلوچستان ہائی کورٹ کے سرکٹ برانچ ،خضدار امتحانی بورڈ کے قیام اور خضدار پریس کلب کے بلڈنگ ،ہال ،اور لائبریری کے قیام کے علاوہ میونسپل کارپوریشن خضدار کے لئے اسی کروڑ روپے کا اعلان کر دیا خضدار شہر کے لئے مولہ سے پانی کی فراہمی کا بھی اعلان کیا تفصیلات کے بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو اسٹیڈیم میں ڈسٹرکٹ چیئرمین آغا شکیل احمد درانی نے سپانامہ جو مطالبات کئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سپاسنامہ میں کئے گئے تقریباً تمام مطالبات کی منظوری دی اس موقع پر انہوں نے خضدار کے لیئے تین سو چیک ڈیمر اور متعدد ڈیلے ایکشن ڈیمر کی تعمیر کا اعلان کر دیا ،خضدار کے لئے وومن یونیورسٹی ،بلوچستان ہائی کورٹ کا سرکٹ برانچ ،خضدار کے لئے تعلیمی بورڈ کے قیام کی منظوری ،میونسپل کارپوریشن کے لئے اسی کروڑ روپے ،پرانی ہسپتال کو لیبر ہسپتال میں منتقل کرنے اور پرانے ہسپتال کو ٹراما سینٹر بنانے ،خضدار ایئرپورٹ کو فعال کر کے پی آئی اے کی پروازیں شروع کرنے ،ڈگری کالج کے اسپورٹس گرونڈ کو اسپورٹس کمپلیکس بنانے ،سول کالونی خضدار کی تعمیر و مرمت ،اسٹیٹ بینک کی عمارت تعمیر کرنے ،خضدار لیویز کے لئے جدید گاڑیاں اسلحہ اور لیویز کی مزید اسامیاں پیدا کرنے ،اورناچ سب تحصیل کو تحصیل نال میں شامل کرنے ،خضدار شہر میں لوڈ شیڈنگ میں کمی ،پیشی کپر کو سب تحصیل کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا ۔۔۔