تربت: تربت کے علاقے زعمران میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار اور اس کے بہنوئی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق زعمران میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے لیویز اہلکار طاہر اور ان کے بہنوئی صدام کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ، قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔ واقعہ کے بعد لیویز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلا شروع کردی ہے ۔