ڈیرہ مراد جمالی : شکار پور گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی کی وجہ سے بلوچستان کے بجلی گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی سپلائی معطل شدید گرمی میں سینکڑوں شہری اور دیہاتی علاقے کے درجنوں بجلی کے فیڈر بند ہونے سے تاریکی میں ڈوب گئے عوام شدید گرمی میں بلبلاء اٹھے جیکب آباد اور ٹھل گرڈ اسٹیشن سے متبادل بجلی فراہم کم وولٹیج سے برقی آلات جل گئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ڈیرہ مراد جمالی گرڈ اسٹیشن صحبت پور گرڈ اسٹیشن روجھان جمالی گرڈا سٹیشن منجھوشوری گرڈ اسٹیشن باباکوٹ گرڈ اسٹیشن کو سندھ شکار پور کے لوڈھراگرڈ اسٹیشن سے بجلی سپلائی جا رہی تھی کہ علی الصبح شکار پور کے لوڈھراگرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی ہونے کی وجہ سے بلوچستان کے علاقوں کو بجلی سپلائی معطل ہوگئی جس سے نصیرآباد جعفرآباد صحبت پور دن بھر بجلی کی سپلائی سے معطل ہونے کی وجہ سے شدید گرمی میں عوام بلبلا اٹھے جبکہ شام کے اوقات کار میں جیکب آباد ٹھل گرڈ اسٹیشن سے متبادل بجلی فراہم کی گئی تاہم بجلی کے وولٹیج کم ہونے کی وجہ سے درجنوں بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے شہری اور دیہی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے جبکہ بڑے پیمانے پر برقی آلات کے جلنے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے تاہم کیسکو حکام نے شکار پور گرڈ اسٹیشنوں سے بجلی کی بحالی کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی گئی ہے آخری اطلاعات آنے تک شکار پور گرڈ اسٹیشن سے بلوچستان کے علاقوں کو بجلی کی سپلائی بحال نہیں کی گئی تھی علاقے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔