خضدار : خضدار ،پولیس اور لیویز احکام کے درمیان شدید اختلافات ،ڈپٹی کمشنر خضدار نے شہری علاقوں سے لیویز فورس کلوز کر دی ،خضدار ،نال ،وڈھ،زہری ،کرخ کے شہری علاقوں میں پولیس نے کنٹرول سنبھال لی ،پولیس شہری علاقوں میں لیویز کے راستے میں رکاوٹ ڈال رہی ہے جس کی وجہ سے لیویز کو شہری علاقوں میں کلوز کر دیا گیا لیویز زرائع اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عالم فراز نے ضلع کے شہری علاقوں میں لیویز فورس کو کلوز کر دیا ہے شہری علاقوں میں لیویز فورس کلوز ہونے کی وجہ سے پولیس نے متعلقہ علاقوں کے کنٹرول سنبھال لی ہیں کرخ ،نال ،وڈھ ،زہری اور دیگر علاقوں سے آمدہ اطلاعات کے مطابق شہری علاقوں میں قائم لیویز کے تمام چیک پوسٹ بند کر دی گئی اور لیویز اہلکار دوبارہ بی ایریا میں چلے گئے ہیں،واضح رہے کہ جب خضدار میں امن و امان کی صورتحال مخدوش تھا تو اس وقت خضدار شہر سمیت ضلع کے تمام شہری علاقوں میں امن و امان کی زمہ داری لیویز کو دی گئی اس وقت سے ان علاقوں میں لیویز خدمات سر انجام دے رہے تھے قبل ازیں انہی اختلافات کی وجہ سے اس وقت کے ڈپٹی کمشنر سید عبدالوحید شاہ نے شہری علاقوں سے احتجاجاً لیویز فورس کو کلوز کر دیا تھا مگر اعلیٰ احکام کی مداخلت پر انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لیا تھا اب دوبارہ موجودہ ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عالم فراز نے ضلع کے شہری علاقوں سے لیویز فورس کو کلوز کر دیا ہے لیویز زرائع نے شہری علاقوں سے لیویز فورس کو کلوز کرنے کی تصدیق کر دی ہے لیویز زرائع کا کہنا تھا کہ شہری علاقوں میں پولیس ہمارے کام میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اور وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے عوام کے مفاد اور خواہش کے مطابق کوئی فیصلہ کریں ۔