|

وقتِ اشاعت :   June 5 – 2016

کوئٹہ : کوئٹہ کے قریب ریلوے پٹڑی پر بم دھماکے میں مسافر ٹرین بال بال بچ گئی۔ دھماکے سے پٹڑی کا دو فٹ حصہ تباہ ہوگیا۔ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے ملحقہ ضلع مستونگ کی تحصیل دشت میں کولپور اور سپیزنڈ کے درمیان نامعلوم دہشتگردوں نے ریلوے پٹڑی پر اس وقت بم دھماکا کیا جب وہاں سے کراچی جانے والی بولان میل گزررہی تھی۔ ریلوے حکام کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا تھا جس سے پٹڑی کا دو فٹ حصہ تباہ ہوگیا تاہم مسافر ٹرین بال بال بچ گئی۔ واقعہ کے بعد لیویز ، ایف سی اور ریلوے پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ ریلوے کے اہلکاروں نے متاثرہ ٹریک کی مرمت کا کام ایک گھنٹے بعد ٹرینوں کی آمدورفت بحال کردی۔