گوادر: گوادر پورٹ اتھارٹی و منی پورٹ کے ملازمین جنرل باڈی کا اجلاس جی پی اے ہیڈ آفس میں منعقد ہوا‘ چیئرمین جی پی اے کے متعصبانہ رویے کی مذمت آج سے ایک گھنٹہ قلم چھوڑ ہڑتال کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ہیڈ آفس گوادر پورٹ اتھارٹی ہیں گوادر پورٹ اتھارٹی و منی پورٹ اتھارٹی و منی پورٹ کے ملازمین کا مشترکہ جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا‘ اجلاس میں ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی‘ اجلاس میں ملازمین نے چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی کے سخت رویے اور متعصبانہ رویے کی مذمت کی گئی اور چیئرمین سمیت افسران کی ملازمین کے مسائل سے چشم پوشی اور ملازمین کے ساتھ سوتیلا پن کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ آج 7 جون سے غیر معینہ مدت کیلئے قلم چھوڑ ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہڑتال صبح دس بجے تا گیارہ بجے جاری رہے گی