|

وقتِ اشاعت :   June 7 – 2016

قلات : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وسابق رکن قومی اسمبلی میر عبدالرؤف مینگل نے کہا ہیکہ بلوچستان سمیت تمام صوبوں کو اختیارات منتقل کی جائے ۔سائل اور وسائل پر اختیارات بھی صوبوں کے پاس ہونا چائیے ۔ بلوچستان پرظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں مسخ شدہ لاشوں کاملنا اور اغواء نماء گرفتاریاں بھی عروج پر ہے ۔نیشنل پارٹی کے ڈھائی سالہ اقتدار کے دور میں ہی توتک سے بے گور و کفن سینکڑوں لاشیں ملیں۔بلوچستان سے صرف افغان مہاجرین نہیں بلکہ تمام مہاجرین کے انخلاء کو یقینی بنائی جائے ،بلوچستان کے وزیر داخلہ کا مہاجرین بارے بیان کے مطابق مجھے نہیں لگتا کہ ایسا ہی ہوگا ۔لاکھوں مہاجرین کی غیر قانونی شناختی کارڈز کا انکشاف ہمارے مؤ قف کا تائید ہے دنیا کی نظریں بلوچستان کے وسائل پر لگی ہے صوبے میں عوام کے پیسے الماریوں اور ٹینکیوں سے برآمد ہورہے ہیں ۔نیب شفاف تحقیقات کرکے ملوث افراد کے خلاف کاروائی جاری رکھیں اگر نیب نے شفاف تحقیقات نہیں کی تو عوام کا اعتماد نیب سے اٹھ جائیگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبائلی و سیاسی رہنماء میر علی اکبر مینگل کے رہائش گاہ پرمیر احمد یار خان پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میر علی اکبر مینگل ،بی این پی کے رہنماؤں میر سہراب خان مینگل ،میر مراد مینگل ،وڈیرہ رحیم ،احمد نوازمینگل،یاسین بلوچ،سمیع اللہ شاہ ،عبدالعلیم مینگل ،میر صادق غلامانی ،سعید احمد ،عبدالحمیدمینگل ،بی ایس او کے واجہ ثناء بلوچ ،شبیر بلوچ و دیگربھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کو ختم کرنے والوں نے ہی کرپشن کو فوغ دینے کیلئے اہم کردار ادا کیا جوکہ عوام کے سامنے ہیں ۔ہمیں اقتدار کا شوق نہیں ہم اقتدار میں رہے یا نہ رہے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے اور بیا ین پی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان کے سائل وسائل اور حقوق کی جنگ جمہوری طریقے سے لڑتی رہے گی ۔