|

وقتِ اشاعت :   June 7 – 2016

واشنگٹن: امریکا نے ہندوستان کو 2 ہزار سال پرانی 2 سو قیمتی نوادرات واپس کردیئے ہیں، ان نوادرات میں مورتیاں، سونے کے مجسمے اور بتوں کے کئی ٹکڑے شامل ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکا نے ہندوستانی وزیراعظم کے دورے کے موقع پر ایک تقریب میں یہ نوادرات نریندر مودی کے حوالے کیں۔ واضح رہے کہ امریکا کے کئی اداروں کے مشترکہ آپریشن کے دوران 2 ہزار سال پرانے نواردات پر برآمد کیے گئے تھے۔ خیال رہے کہ ہندوستان کے وزیرا اعظم نریندر مودی 2سال قبل اقتدار میں آنے کے بعد دوسری بار امریکا کا دورہ کر رہے ہیں۔ امریکی اٹارنی جنرل لوریٹا لینچ کا کہنا تھا کہ امریکا اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ کوئی بھی ملک کسی دوسرے ملک کی لوٹی ہوئی چیزوں کو نہیں رکھ سکتا، جس سے اس کی شناخت، ثقافت اور عوام کے جذبات جڑے ہوئے ہوں۔
فوٹو : اے پیفوٹو : اے پی
لوریٹا لینچ نے مزید کہا کہ ہندوستان کی ثقافت نہایت قدیم ہے ، اسی ثقافت کے قدیم اور قیمتی نوادرات دوبارہ اسی کلچر کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔ ان نوادرات میں صوفی مانیکا ویچاکرکی مورتی بھی شامل ہے، مانیکا ویچاکر ایک ہندو صوفی شاعر تھے، جن کے مجسمہ چنائے میں سیوان مندر سے چرایا گیا تھا، اس مجسمے کی قیمت 1.5 ملین ڈالر ہے۔ اس کے علاوہ ان نوادرات میں تقریبا 1000 پرانے ہندؤں کے بھگوان گانیش کی مورتیاں بھی شامل ہیں ۔ یہ نوادرات 2007 میں ایک تحقیقات کے بعد ضبط ہوئے تھے، ان تحقیقات کو ’خفیہ مورتیاں‘ دیا گیا تھا۔