کوئٹہ: کروڑوں بلوچ قوم کے عظیم فکری رہنما اور بابائے بلوچ سردار خیر بخش مری کی برسی پر بلوچ یونائیٹڈ کونسل کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں عظیم فکری رہبر کو پر خلوص خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بلوچ قوم سے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔ عظیم رہنماء کو برسی کی مناسبت سے خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یکجہتی کے علاوہ قوم کے پاس دوسرا کوئی بہتر راستہ نہیں ۔سردار مری کے عظیم فکر فلسفہ اور خودداری سمیت عظیم بلوچی روایات کے ساتھ ساتھ عالمی انسانی اصولوں کی عظیم پاسدار قومی رہنماؤں میں انکا ایک خاص مقام ہے جو آج کے دور میں چراغ لیکر بھی کروڑوں بلوچ عوام میں ملنا ناممکنات میں سے ہے مگر زندہ قومیں اپنے رہنماء کے فکری اصولوں کو مقدم رکھتے ہوئے ہمیشہ قومی یکجہتی اور مستقبل کی راہوں کو متعین کرنے کیلئے دوریبنی ، دانشمندی اور رہنماء فکری عالمی ، انسانی فلسفوں سے ہمکنار ہوتے ہوئے قوم کے عظیم مفاد میں عظیم تر راستے پر منزل کی جانب گامزن رہتے ہیں۔بابائے بلوچ نے تمام عمر بعض رہنماؤں سے فکری نظریاتی اختلاف رکھنے کے باوجود اپنے حسن سلوک اور قومی رویے کو کبھی بھی اختلافات کے سمندر میں ڈوبنے نہیں دیا اور نہ ہی کبھی بلوچ قوم کو تقسیم کرنے کیلئے مخصوص گروہی علاقائی یا پست معیاری سیاست کا انتخاب کبھی بھی ان کا شیوا نہیں تھا ۔بد سے بدتر سیاسی اختلاف رکھنے والے مخالفین بھی آج بابائے بلوچ کے قومی بصورت اور رہنمائی اصولوں کے سرعام مخالفت نہیں کرسکتے بلکہ بابائے بلوچ کے عظیم اخلاقی قدروں قومی فکر اور سنہرے اصولوں کو گران قدر اصول سمجھتے ہوئے ان کو دانستہ یا نادانستہ کبھی بھی سرعام رد کرنے سے قتراتے تھے۔ آج بلوچ قوم کیلئے منتشر قومی سیاست سے بچنے کیلئے واحد راستہ بابا مری کے آخری پیغام قومی یکجہتی کے اصولوں کی اشد ضرورت قوم کو ہے۔بلوچ قومی سیاسی وقبائلی رہنماؤں کو چاہیے کہ فوری طور رپ بلوچ قومی مسائل تحریک سیاست ثقافت اور دیگر حقدار کی پامالی کو روکنے کیلئے عظیم بلوچ قومی گرینڈ اجلاس کا تعین کرکے بلوچ سپریم کونسل کا فوری طور پر قیام کیلئے شروعات کیا جائے بلوچ گرینڈ اجلاس میں تمام سیاسی مذہبی سماجی قبائلی قومی تنظیموں سمیت دانشور سول سوسائٹی بشمول وکلاء، ڈاکٹرز اور ادباء سمیت تمام مکاطب فکر کے چیدہ چیدہ رہنماؤں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اس گرینڈ اجلاس کی بلوچ قومی تاریخ میں قومی سنگہ میل کی حیثیت اختیار کرسکتے ہیں اور اس جرگے میں متفقع ایجنڈے کے ساتھ ساتھ تمام قومی مسائل پر بحث مباحثہ بلوچ قوم کے مستقبل کی راہوں کو متعین کرے گی اور تاریخی فیصلے بلوچستان کے عظیم مفاد میں اس قومی دن کی مناسبت سے ایک نئی قومی تاریخ کو جنم دیں گے۔ہمیں چاہیے کہ ہر سال اس قومی دن کے موقع پر عظیم فکری رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بابائے بلوچ کے نام سے گرینڈ جرگے کا انعقاد ممکن بنایاجاسکے تاکہ بلوچ قوم کو ایک عظیم اور عالمی دنیا میں ایک روشن خیال فکری نام سے مزید قائم رکھنے کے سلسلے کو جاری رکھا جاسکے۔یونائیٹڈ کونسل کے مرکزی ترجمان نے فکری بلوچ رہنماؤں سے بابائے بلوچ کے تاریخی آرام گاہ کو پختہ کرنے اور قومی لائبریری قائم کرنے کیلئے بھی اپیل کرتے ہوئے اسے بلوچ نوجوان ، دانشوروں کیلئے ایک دانش گاہ کا سنگ بنیاد قرار دیا ہے۔