|

وقتِ اشاعت :   June 12 – 2016

ڈھاڈر : کچھی کے علاقے ڈنگڑا کے مقام پرنامعلوم افراد نےkv 220کے دو کھمبوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں صوبے کے بیشتر علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی کے تحصیل بالاناڑی کے علاقے ڈنگڑا کے قریب نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں kv 220کے دو کھمبوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے ٹاور نمبر266مکمل طور پر زمین بوس ہوگیا جبکہ ٹاور نمبر267کو جزوی طور پر نقصان ہوا جس کے نتیجے میں صوبے کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی اچانک بریک ڈاؤن ہوئی تاہم مقامی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز نے متاثرہ جگہ کا محاصرہ کرکے مسلح افراد کی تلاش شروع کر دی ہے ۔