|

وقتِ اشاعت :   June 13 – 2016

کوئٹہ : کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کچھی کے علاقہ بالا ناڑی کے مقام پرنامعلوم تخریب کاروں نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی ( این ٹی ڈی سی) کے220KVکے 2ٹاورز (نمبر566 اورنمبر567)کو دھماکہ خیزموادسے اُڑادیا جس کے نتیجہ میں صرف اچ ۔سبی ۔i ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر گئی۔ تاہم بجلی کی سپلائی معطل نہیں ہوئی ۔ اب معمول کے مطابق اس ٹرانسمیشن لائن سے منسلک صوبہ کے تمام علاقوں کوبجلی کی فراہمی جاری ہے۔ترجمان نے کہا کہااچ ۔سبی ۔i ٹرانسمیشن لائن کی بندش کی وجہ سے کیسکو کے سسٹم میں150میگاواٹ کی برقی قلت پیداہوگئی ہے ۔ برقی قلت کو پورا کرنے کے لیئے اس ٹرانسمیشن لائن سے منسلک تمام اضلاع میں ایک گھنٹہ اضافی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔جن میں کوئٹہ کے مضافاتی علاقوں کے علاوہ بولان، مستونگ،نوشکی ، دالبندین،قلعہ عبداللہ،پشین اور چمن کے اضلاع میں ایک گھنٹہ اضافی لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ ا لبتہ220KV ٹاوروں کی مرمت و بحالی کے بعد صورت حال معمول پر آنے کے بعد مذکورہ علاقوں سے اضافی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے گی۔ اس زحمت پرکیسکونے اپنے متعلقہ تمام صارفین سے معذرت کی ہے۔ترجمان نے مزیدکہا کہ 220KVٹاوروں کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت و بحالی کے سلسلے میں کیسکو این ٹی ڈی سی سے مسلسل رابطے میں ہے۔تاہم ٹاوروں کی کی مرمت وبحالی کاکام صوبائی حکومت کی جانب سے سیکورٹی کلیرنس ملنے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا جائے گا۔