|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2016

کوئٹہ+سبی+مچھ : کوئٹہ سریاب روڈ شفیع کالونی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹر جاں بحق ہوگیا، سبی میں ٹیوب ویل کو بجلی فراہم کرنے والے ٹاور کو دھماکہ خیز مواد اڑادیا گیا، ہتھیار ڈالنے والے فراری کمانڈرکے گھر پر راکٹ حملے ، مچھ سے مغوی کان کن بازیاب نہ ہوسکے، ایریا کے تنازعہ پر مقدمہ درج نہ ہوسکا، لیویز اور پولیس اہلکار کا واقعہ سے لاعلمی کا اظہار ، تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ شفیع کالونی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اینٹی کاؤنٹرٹرارزم پولیس کے انسپکٹرشبیراحمد کوقتل کردیااورفرارہونے میں کامیاب ہوگئے ،مقتول کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے ۔مزیدکارروائی جاری ہے تاہم واقعہ کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی ،تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقہ لیویز تھانہ مل کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے بچل خان ہانبھی کے ٹیوٹ ویل کو فراہم ہونے والی بجلی کے ایک ٹاور کو دھماکہ خیز مواد رکھ کر تباہ کردیا دھماکہ کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکہ کے باعث ٹاور کو جزوری نقصا ن پہنچا جبکہ ٹیوٹ ویل کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی واقعہ کی مزید تحقیقات مقامی لیویز انتظامیہ نے شروع کردی ،جبکہ دوسرے واقعہ میں نامعلوم افراد نے کالعدم تنظیم کو چھوڑکر قومی دھارے میں شامل ہونے والے کمانڈر اختیار خان کے گھر لہڑی کے علاقہ گوڑی کے مقام پر تین راکٹ فائر کئے جو کھلے میدان جاگر اسی دوران ان کے گھر پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کی گئی تاہم کسی کے جانی نقصان کی کوئی اطلاعات نہ مل سکیں مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ نے شروع کردی ،مچھ کے قریب کلی جمعہ خان کے مقام سے نامعلوم افراد نے دو کان کنوں اور ہرو کول ایریا سے 4کان کنوں کو گن پوائنٹ کے زور پر اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے تفصیلات معلوم کرنے کیلئے لیویز اور پولیس سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے واقعے کی متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا مذکورہ مقام ہمارے ایریا میں شامل نہیں جس کیوجہ واقعہ کی مکمل تفصیل معلوم نہ ہوسکی ۔