فرانس میں جاری یورو کپ 2016 میں دلچسپ مقابلے کے بعد فرانس نے البانیہ کو دو صفر سے شکست دیدی۔
مارسیے میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں لیکن دوسرے ہاف میں میچ ختم ہونے سے چند منٹ قبل فرانس کے کریزمین نے 90 منٹ پر گول کر دیا۔ فرانس نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ میں اُسے ایک صفر سے برتری حاصل ہو گئی۔ فرانس کی جانت سے دیمتری پیئیٹ نے آخری لمحات میں ایک اور گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ یورو کپ 2016 میں رومانیہ اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان کھیلا گیا میچ بغیر کسی نتجے کے ختم ہو گیا۔دونوں ٹیموں نے میچ میں ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی بھر پور کوشیش کی لیکن میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ میچ برابر ہونے کے بعد سوئٹزرلینڈ کے لیے یورو کپ کے اگلے رؤانڈ میں پہنچنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ میچ میں سوئٹزرلینڈ کی ٹیم نے کھیل میں جارحانہ انداز اپنایا اور میچ شروع ہوتے ہیں پانچویں منٹ پر سوئیزر لینڈ کے کھلاڑی فئبین ساچر نے گول کر کے برتری حاصل کر لی۔