|

وقتِ اشاعت :   June 19 – 2016

نال : وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ و نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی عوامی پارٹی ہے ہماری ویژن ترقیافتہ بلوچستان کی خواب کو شر مندہ تعبیر بنانا ہے ،نیشنل پارٹی جمہوری قوتوں کے ساتھ ملکر بلوچستان کو اکیسوی صدی کے تقاضوں کے مطابق آگے لے جانا چاہتی ہے نوجوان اپنی تمام توجہ حصول علم پر رکھیں آج کی صدی تعلیمی انقلاب کی صدی ہے اس کا مقابلہ تعلیم یافتہ قوم ہی کر سکتی ہیں نیشنل پارٹی بلوچستان کے ایشوز پر تمام پارٹیوں کو اتحاد اتفاق کی دعوت دیتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی تحصیل نال کے سیکرٹریٹ میں پارٹی عہدیداروں اور عوام سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر نیشنل پارٹی تحصیل نال کے صدر خدا بخش بلوچ ،ضلع خضدار کے نائب صدر میر طیب زہری ،میر محمد حنیف بزنجو ،بی ایس او (جھالاوان ریجن ) کے سیکرٹری حاتم بلوچ ۔محمد انور گرگناڑی سمیت دیگر بھی موجود تھے وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ موجودہ صورتحال ہم سب سے اتحاد و اتفاق یکجہتی کا تقاضہ کرتی ہے اس لئے ہم بلوچستان میں موجود تمام حلقوں کو بلوچستان کے ایشوز پر متحد و متفق ہونے کی دعوت دیتے ہیں پارٹی میں ورکرز ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے پارٹی فیصلوں میں کارکنان کی رائے کو بنیادی اہمیت حاصل ہے نیشنل پارٹی میں فیصلے نیچے سے اوپر جاتی ہے نیشنل پارٹی بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے واضح ویژن رکھتی ہے ترقیافتہ بلوچستان ہمارے جہد میں اولین حیثیت رکھتی ہے نوجوان اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں ہم جس صدی میں رہ رہے ہیں یہ تعلیمی انقلاب کی صدی ہے دوسرے قوموں کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام شعبوں میں معارت اور لکھا پڑا ہونا بنیادی شرط ہے نیشنل پارٹی کے مر کزی صدر کا کہنا تھا کہ عید کے بعد نیشنل پارٹی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں جلسوں کا انعقاد کرے گی ۔