پیر س : یورپی فٹبال ایسوسی ایشن (آئیفا) نے یورو 2016 مقابلوں کے دوران پیش آنے والے واقعات کے تناظر میں ہنگری، بیلجیئم اور پرتگال کے فٹبال ایسوسی ایشنز پر الزامات عائد کیے ہیں۔یہ الزامات ان ممالک کے شائقین کے خراب رویوں اور ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لگائے گئے ہیں۔ہنگری کے حامیوں پر ہجوم میں بیچینی پیدا کرنے، آتش بازی کرنے اور آئس لینڈ کے ساتھ ڈرا ہونے والے میچ کے دوران میدان پر مختلف چیزیں پھینکنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔بیلجیئم پر آئرلینڈ کے خلاف جیتے جانے والے میچ کے دوران اس کے شائقین کی جانب سے آتش بازی اور میدان میں چیزیں پھینکنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ ہنگری کے معاملے پر سماعت 21 جون کو ہوگیااس کے علاوہ پرتگال کے شائقین پر آسٹریا کے خلاف ڈرا ہونے والے میچ میں میدان میں اتر آنے کا الزام لگایاگیا ہے۔ہنگری کے معاملے پر 21 جون کو سماعت ہوگی جبکہ دیگر دو تنظیموں کی سماعت کے لیے ابھی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔یہ واضح نہیں کہ 17 جون کو سینٹ ایٹینے میں جمہوریہ چیک کے خلاف 2۔2 سے ڈرا ہونے والے میچ کے آخری مرحلے میں کروئیشیا کے شائقین کی جانب سے رخنہ ڈالنے اور اسے متاثر کرنے کے سبب کروئشیا کو سزا دی جائے گی یا نہیں۔ کروئشیا کے معاملے پر فیصلے سنایا جائے گاریفری مارکی لیٹنبرگ کو میدان پر آتش بازی پھینکنے کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے کھیل کو روکنا پڑا تھا۔ان میں سے ایک پٹاخہ ایک اہلکار کے پاس پھٹا جو اسے ہٹانے کی کوشش کر رہا تھا۔اس سے قبل فرانس میں جاری یورو کپ ٹورنامنٹ میں روس کی فٹبال یونین پر ڈیڑھ لاکھ یورو کا جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یوئیفا نے روس اور انگلینڈ کو خبردار کیا ہے کہ مارسیے میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کے دوران جو پرتشدد واقعات ہوئے تھے اگر ویسا دوبارہ ہوتا ہے تو انھیں نااہل قرار دیا جائے گا۔