|

وقتِ اشاعت :   June 22 – 2016

کوئٹہ : 220KVگدو۔اوچ۔ سبی ٹرانسمیشن لائن فنی خرابی کے باعث (منگل)کی دوپہر کوٹرپ کرگئی جس کے نتیجہ میں سبی،کوئٹہ، بولان، نوشکی، چاغی، مستونگ ، قلعہ عبداللہ اورپشین کے اضلاع کوعارضی طورپربجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ تاہم کچھ دیر بعدفنی خرابی دور کرکے گدو۔ اوچ ۔سبی ٹرانسمیشن لائن سے متعلقہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی اورمذکورہ لائن سے بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی ہے۔