|

وقتِ اشاعت :   June 23 – 2016

قلات : لیویز کا گھر پر چھاپہ مکان سے مغوی بازیاب اغواء کار گرفتار تحصیلدار قلات کی صحافیوں کو پریس بریفنگ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات خفیہ اطلاع ملنے پر قلات لیویز نے اسسٹنٹ کمشنر سلطان بگٹی کی ہدایت پر لیویز ٹیم جس میں ظہور احمد غلام مرتضیٰ عمرانی منیر احمد محمد انور نے خفیہ اطلاع پر مغلزئی میں گھر پر چھاپہ مار کر چار سال قبل مستونگ سے اغواء ہونے والی مسمات( م) کو خدائے رحیم نامی شخص نے اغواء کر کے زبردستی شادی کیا تھا جس کو لیویز ٹیم نے چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا اور اس کیس میں شامل دیگر افراد کو بھی جلد گرفتار کر ینگے لیویز مزید تفتیش کر رہی ہے اسسٹنٹ کمشنر سلطان بگٹی اور تحصیلدار میر منظور احمد محمد حسنی نے کہا کہ لیویز امن وامان کو بحال رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں جرائم پیشہ افراد اشتہاری ملزمان سمیت دیگر امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرینگے تاکہ علاقے میں امن وامان قائم ہو سکیں اور عوام سکھ کا سانس لے سکیں