کوئٹہ : کوئٹہ میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور ایک بیٹی کو قتل جبکہ دوسری بیٹی کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے قاتل سمیت چار افرادکو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ جمعرات کی علی الصبح کوئٹہ کے علاقے حاجی غیبی روڈ پر پیش آیا جہاں فضل کریم نامی شخص نے اپنی بیوی اور دو بیٹیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کی بیوی پینتیس سالہ بی بی فیروزہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو بیٹیاں تیرہ سالہ بی بی ثمینہ اور گیاہ سالہ روزینہ زخمی ہو گئی۔ مقتولہ اور اس کی زخمی بیٹیوں کو سول اسپتال کوئٹہ لایا گیا جہاں زخمی بی بی ثمینہ بھی دم توڑ گئیں جبکہ زخمی روزینہ کو گردن اور بازو پر گولیاں لگی ہیں اور اس کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ واقعہ کے بعد ملزم فضل کریم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم کے بیٹے حسام الدین کے مطابق سحری کے بعد نماز پڑھنے کے بعد جب وہ سو گئے تو والد نے ماں اور بہنوں پر فائرنگ کی۔والد کا دماغی تواز درست نہیں وہ اس سے قبل بھی والدہ کو تشدد کا نشانہ بنانا تھا اور کچھ عرصہ پہلے والدہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو والدہ نے چچا کے گھر جاکر جان بچائی تھی۔ جبکہ ملزم کے سسر محمد صالح کے کہنا ہے کہ ان کے داماد شکی مزاج شخص تھا اور اس کا دماغی توازن بھی درست نہیں تھا۔پانچ سال قبل بھی انہوں نے میری بیٹی کو قتل تیل چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی۔ پھر بھائیوں نے اس کا علاج کیا تو کچھ عرصہ ٹھیک رہا۔ دس دن قبل بھی میری بیٹی نے شکایت کی تھی کہ شوہر پھر سے اسے تشد کا نشانہ بنارہا ہے۔ دماغی حالت درست نہ ہونے کے باوجود ملزم فضل کریم کو ان کے بھتیجوں نے پستول فراہم کی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کا داماد ملزم فضل کریم چوکیدارکا کام کرتا تھا اور میری بیٹی اور چھ نواسوں اور نواسیوں سمیت دو کمروں کے کرایے کے مکان میں رہتاتھا۔ جمعرات کی صبح فائرنگ کی اطلاع ملی تو ہم موقع پر پہنچے تو دیکھا کہ میری بیٹی خون میں لت پت پڑی ہے ۔ فائرنگ کے بعد قاتل نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ۔ایس ایچ او گوالمنڈی سلیم شاہوانی کے مطابق قاتل فضل کریم اور اس کے تین بھتیجوں بسم اللہ، محمد عمر اور محمد کو گرفتار کرکے دو پستول برآمد کرلئے ہیں جبکہ ایک بھتیجا مالک فرار ہے ۔