|

وقتِ اشاعت :   June 25 – 2016

کوئٹہ : ضلع پشین میں نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر نوجوان کو اغواء کرلیا ۔لیویز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں مغوی نوجوان بازیاب تین اغواء کار گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ضلع پشین میں عطاء الرحمان ولد مفتی عتیق الرحمان کو نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اغواء کرلیا تھا لیویز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مغوی نوجوان کو پشین کے علاقے سے رود ملازئی سے بازیاب کر لیا اور تین اغواء کا ر وں اسماعیل ولد غفار، پازیر ولد غفار، حمزہ ولد خیر محمد کو گرفتار کرلیا تینوں اغواء کار افغان باشندے اور چمن کے رہائشی ہیں۔