|

وقتِ اشاعت :   June 29 – 2016

کوئٹہ : گزشتہ روز شدید بارش کی وجہ سے کوئٹہ اور مچھ کے درمیان نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی ( این ٹی ڈی سی) کے 220KV ڈبل سرکٹ کے دو ٹاورز گر گئے۔جس کے بعد اس ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ 220kv ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کے 2ٹاورز سے بجلی کی بندش کے باعث کیسکو کے سسٹم میں300میگاواٹ کی برقی قلت پیداہوگئی ہے۔کیسکونے مذکورہ برقی قلت کو پورا کرنے کے لیئے کوئٹہ سمیت مچھ، مستونگ،قلات، خضدار، خاران ،نوشکی ، چاغی،قلعہ عبداللہ،پشین اور چمن کے اضلاع میں اضافی لوڈشیڈنگ شروع کر دی ہے۔ جسکے تحت کوئٹہ شہر میں ایک گھنٹہ جبکہ مذکورہ اضلاع میں دو گھنٹہ اضافی لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ ا لبتہ220KVٹاوروں کی مرمت و بحالی کے بعد صورت حال معمول پر آئے گی اور مذکورہ علاقوں سے اضافی لوڈشیڈنگ فوری طورپرختم کردی جائے گی۔کیسکو نے اضافی لوڈشیڈنگ پر صارفین کو ہونے والی زحمت پر پیشگی معذرت کی ہے۔