کوئٹہ : ضلع آواران کے علاقے مشکے میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں تین افراد ہلاک ہو گئے ‘سرکاری ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز علاقے میں سرچ آپریشن کر رہے تھے کہ مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہو اجس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے‘سرکاری ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والے علیحدگی پسند تنظیم کے ارکان تھے اور وہ فورسز پر حملوں میں ملوث تھے