|

وقتِ اشاعت :   July 4 – 2016

مند : بلوچستان کے طول وعرض میں آج بھی فورسزکا آپریشن جاری ہے جس کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ان خیالات کااظہاربلوچ نیشنل موومنٹ (شہیدغلام محمد) کے مرکزی رہنماء عبدالواجد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں صورتحال انتہائی مخدوش ہیں جبکہ انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں آج بھی سیاسی ورکروں کی اغواء نماگرفتاری مسخ شدہ لاشوں کا سلسلہ جاری ہے جو خود ریاست کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں سیاسی آزادی نہیں جبکہ میڈیاپر بھی بلوچستان کا معاملہ بلیک آؤٹ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان مسئلے پر انسانی حقوق سمیت عالمی ادارے اپنا کرداراداکریں۔