|

وقتِ اشاعت :   July 5 – 2016

ڈیرہ مراد جمالی : چیف سیکریڑی بلوچستان سیف اﷲ چھٹہ نے کہاکہ پٹ فیڈر کینال کھیرتھر کینال سے کسانوں زمینداروں کو بروقت پانی کی فراہمی محکمہ ایری گیشن کی اولین ذمہ داری میں شامل ہے کیونکہ ملکی معیشت میں زرعی شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے محکمہ ایری گیشن کے آفیسران کی نا اہلی سست روری سے ایک انچ بھی زرعی زمین بنجرز ہوئی ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی زرعی پانی کی چوری قابل مذمت اقدام ہے صوبائی حکومت سندھ سے معاہدہ کے مطابق زرعی پانی کے حصول کیلئے سندھ حکومت سے مسلسل رابطہ میں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کسان کاشتکاران کے مرکزی جنرل سیکریڑی حیدر بلوچ کی قیادت میں ملنے والے نصیرآباد جعفرآباد کے کسانوں زمینداروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وفد نے چیف سیکریڑی کو پٹ فیڈر کھیرتھر کینال اور منجھوشوری میں زرعی پانی کی چوری غیر قانونی پائپ لائنوں واٹر کورسوں کے بارے میں آگاہ کیاچیف سیکریڑی بلوچستان سیف اﷲ چھٹہ نے کہاکہ پٹ فیڈر کینال کھیرتھر کینال سے غیر قانونی پائپ لائنوں واٹر کورسوں کے ذریعے پانی کی چوری پر محکمہ ایری گیشن کے ذمہ دار آفیسروں کی چشم پوشی برداشت نہیں کی جائے کیونکہ کسانوں اور زمینداروں کو مقررہ وقت پر زرعی پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری میں شامل ہے ۔ شعبہ زراعت کاملکی معیشت میں اہم کردار ہے انہوں نے کہاکہ ٹیل کے زمینداروں سے کسی صورت بھی نا انصافی برداشت نہیں کی جائے گی اور کہاکہ کسانوں زمینداروں کو پانی کی عدم فراہمی میں فرائض میں غفلت برتنے والے سست روری کا مظاہرہ کرنے والے محکمہ ایری گیشن کے آفیسروں کے خلاف کارروائی کیا جائے گی ۔