کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں عید کے پہلے تین دنوں کے دوران تشدد اور ،فائرنگ اور مختلف حادثات میں پچیس سے زائد افراد جاں بحق ہوئے . آواران کی تحصیل جھاؤ کے نواحی گاؤں پیلارمیں مسلح افراد نے نماز کی ادائیگی کے بعد اپنے گھر جا نے والے باپ بیٹے سمیت چار افراد آدم، فاروق ، علی شیر اور سراج محمد حسنی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ پشین کلی گنگلزئی میں مسلح افراد نے پرانی دشمنی کی بناءپر فائرنگ کرکے دو چچا زاد بھائیوں روزی الدین اور محی الدین کو قتل کردیا پشین شیخ فرید روڈ پر ٹریکٹر نے موٹرسائیکل کو ٹکرمار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ بولان تحصیل بھاگ میں دو بھائیوں مولا بخش اور محمد شریف کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا *نصیرآباد*پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدود میں ملزم سکندر علی نے سیاہ کاری کے نام پر فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ روبینہ سمیت دوافراد کو قتل کردیا۔ لورالائی کے علاقے تنگ چین کے مقام پر کار اور ویگن کے درمیاں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ *نصیرآباد* کی تحصیل تمبو میں اٹھارہ سالہ نوجوان غلام رسول کی لاش پولیس کو ملی۔ *نصیرآباد* کے علاقے بیرون ربی گوٹھ سعید خان میں پرانی دشمنی کی بناءپر سعید خان بگٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا *جعفرآباد* کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں بھٹہ محلہ سے بھی ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے *صحبت پور* کے علاقے مانچھی پور میں عید الفطر کے دن سیاہ کاری کے الزام میں ایک صحافی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ *مستونگ* کے نواحی علاقے پڑنگ آباد کے جنگل سے لیویز کی لیڈی کانسٹیبل آمنہ بی بی اور اسکے شوہر میر محمد کی لاشیں بر آمد ہوئیں * ژوب* کے کلی تورا درگاہ میں دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ *کوئٹہ* کے علاقے کیچی بیگ میں انڈے لڑاتے ہوئے دو گروہوں میں جھگڑا ہوگیا جس میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ *کوئٹہ* کے نواں کلی زرغون آباد میں پولیس تھانے کے قریب ایک کار بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں اٹھارہ سالہ نوجوان عزیز الرحمن موقع پر جاں بحق اور اس کا بھائی زخمی ہوگیا۔ *لسبیلہ* کے علاقے کنڈ ملیر میں تین موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں کراچی کے رہائشی تین نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ *کوہلو* کے علاقے گریسنی میں پہاڑ سے گرکر پچپن سالہ شخص جاں بحق ہوگیا *لورالائی* تحصیل دکی کے علاقے نانا صاحب زیارت کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد یعقوب زخمی ہوگیا *پنجگور* کے علاقے خدابدان میں پرانی دشمنی کی بناءپر ایک شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔ *آواران* کے علاقے مشکے سے ایک شخص سرور کی لاش ملی ہے ۔ پولیس کے مطابق سرور فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا *گوادر* ۔ جیوانی میں گوسٹ گارڈ کے قافلے کے راستے میں پانچ نصب بم کو ناکارہ بنادیاگیا *نصیرآباد* پولیس تھانہ میرحسن گوٹھ محمد بخش جھکرانی میں گل بہار جھکرانی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی *زین۔*
بلوچستان میں عید کے دوران 25افراد ہلاک
وقتِ اشاعت : July 8 – 2016