|

وقتِ اشاعت :   July 10 – 2016

خضدار :  وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ و نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے ہماری پارٹی نے ہمیشہ ایسے تمام منصوبوں کیومسترد کر دیا ہے جن سے بلوچ قومی تشخص کو خطرات لاحق ہوئے ہیں،نیشنل پارٹی کی جد و جہد جمہوری و پارلیمانی رہی ہے اور آج بھی ہم پارلیمانی طرز جد و جہد کو اپنا کر بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے خضدار کے مقامی صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا وفاقی وزیر نے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جن قوتوں نے بلوچ نوجوانوں کو غلط راستے پر گامز کر کے ان کی مستقبل کو تاریک بنایا اس طرح کی طرز عمل سے پیدا ہونے والی خلاء کو پر کرنے کے لئے تمام قوم پرست جماعتوں کو مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے میر حاصل خان بزنجو کا کہناتھا کہ ڈیڈھ اینچ کی مسجد بنانے والوں کو بلوچ قوم کے مستقبل کا نہیں بلکہ اپنی مستقبل کا فکر لائق ہے ، نیشنل پارٹی ہر اس کاوش کی قدر کریگی جو بلوچ قوم کو متحد کرنے کے لئے ہوگی نیشنل پارٹی نے بلو چ قومی حقوق کی حصول کے لئے ایک عظیم و تاریخی جد و جہد کیا ہے ہمارا مقصد بلوچ قوم کی سرزمین ان کی سا حل و وسائل کی حفاظت حق ملکیت کا حصول ہے، بلوچ قوم کی تابناک مستقبل نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور ہے تاہم اس مقصد کی حصول کے لئے سیاسی و جمہوری طرز پر جد و جہد نیشنل پارٹی کا سیاسی منشورہے، ہم سمجھتے ہیں کہ اکسیویں صدی میں علم و شعور سیاسی جد و جہد سے حقوق کا حصول ممکن بنیا جا سکاتا ہے جن لوگوں نے غیر جمہوری طرز عمل اپنا یا انہوں نے دوست کی روپ میں بلوچ قوم سے جانے انجانے میں دشمنوں کا جیساسلوک کیا ان کے اس طرز عمل نے اس عظیم قوم کو کم ازکم ایک صدی پیچھے دکھیل دیا ہے ،اس صورتحال سے قوم کو نکالنے کے لئے بلوچ قوم کے تمام اکائیوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ اتنا بڑا چیلنج ہے کہ اس سے اکیلا کوئی سیاسی و قوم پر ست جماعت نہیں نمٹ سکتا ہے میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ عدم برداشت خود فریبی سیاسی دہشت گردی ہے دوسروں پر بزور شمشیر اپنے نظریات کو لاگو کرنا کسی بھی معاشرہ کے لئے نیک شگون نہیں ہوتا ہے نیشنل پارٹی کو سیاست میں فراخ دلی وسعت ظرفی وراثت میں ملی ہے ہم ہر اس تنقید کو دل جان سے قبول کریں گے جس کی بنیاد دلیل پر قائم ہوگی ۔