کوئٹہ : زمیندار ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان بہادر خان مشوانی نے بیان میں کہا ہے کہ بد نام زمانہ نا اہل ٹھیکیدار معاوضہ بڑھانے کیلئے تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے حالانکہ این ٹی ڈی سی اس کو 15 سے 18 لاکھ ایک ٹاور کا دے رہا ہے گزشتہ روز زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنما حاجی عبدالعزیز شاہوانی کی قیادت میں تین سو زمینداروں نے کام کرتے ہوئے ٹاور کے تمام میٹریل پہاڑی تک پہنچایا ٹھیکیدار کیلئے فٹنگ رہ گیا تھا مگر افسوس بجلی کی وجہ سے زمینداروں کی باغات فصلات سب تباہ ہو گئے کیسکو کے چیف انجینئر رحمت بلوچ اور این ٹی ڈی سی کے چیف تاج محمد سومرو بھی موجود تھے زمینداروں کے سرسبز باغات اور فصلات پہلے ہی چھ گھنٹے بجلی سے متاثر تھے اب تو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ہے اس کا ذمہ دار بھی وزارت بجلی ہے کیونکہ انہوں نے 450 میگا واٹ کا کوٹہ مقرر کیا تھا دادو خضدار لورالائی ٹرانسمیشن لائنوں کی وزیراعظم سے گورنر ہاؤس میں افتتاح صوبائی حکومت کے نمائندے بھی روز اول سے خاموش ہے جو کہ بد نصیبی ہے زمیندار ایکشن کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہو گا