|

وقتِ اشاعت :   July 10 – 2016

خضدار : عید پر عوام کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے دعوے صرف اخبارات تک محدود خضدار اور گردنواح کے علاقوں میں بجلی کا لوڈ شیڈنگ تسلسل کے ساتھ جاری کیسکو کی اس عمل نے ہزاروں نفوس پر مشتمل آ با دی والے شہر خضدار کے شہریوں کو بری طرح تڑ پا دیا ایک طرف 43سے زائد درجہ حرارت تھی، بجلی کی بارہا کی تعطل اور وولٹیج کے زیادہ و کم ہونے سے لوگوں کے لاکھوں روپیہ کے بجلی پر چلنے والے گھریلو سامان کو جلا کر کیسکو نے لوگوں کو عید کا تحفہ دیا تفصیلات کے مطابق خضدار میں مسلمانوں کے مقدس تہوار عید الفطر کے تین دنوں میں کیسکو کی جانب سے ظالمانہ بے رحمانہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کے زبان کیسکو کے لئے بد دعاؤں سے رطب السان رہیں ایک جانب عید کے دنوں میں بجلی 18 گھنٹوں سے زائد غائب رہی تو دوسری جانب خیرات کے طور پر جو چند گھنٹے بجلی عطاء کئے جاتے تھے ان میں بھی بجلی کا بار بار ٹر پ کرکے بند ہونا معمول تھا معمولی خرابی کو بہانہ بنا کر پو را فیڈر بند کیا جاتا تھا کیسکو کا عملہ مکمل طور پر غائب تھا عید کے موقع پر کیسکو کے عملہ کو کیسکو کی جانب سے حاضر رہنے کے احکامات بھی محض دہوکہ دہی ثابت ہوئیں کسی بھی شکایت کی اندراج ازالہ کے لئے کیسکو کا کوئی اہلکار موجود نہیں تھا خضدار کے شہر ی سر گردان پھر تے رہیں گرمی پیاس کی شدت سے تڑ پتے رہیں خضدار کے صحافیوں اور پریس کلب فون کرکے پوچھتے رہیں کہ وفاقی وزیر کیسکو کے اعلان کے باوجود اتنا بڑا ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیوں کیا جارہا ہے کیا خضدار پاکستان کا حصہ نہیں ہے جس کو وفاقی وزیر پانی و بجلی کا یہ اعلان کہ عید کے دنوں میں مکمل بجلی کی فراہمی ہوگی شامل نہیں ہے