|

وقتِ اشاعت :   July 10 – 2016

ڈیرہ مراد جمالی : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے چیف آرگنائزر سابق وفاقی وزیر رند قبیلے کے سربراہ سرداریار محمد رند نے کہاکہ پی ٹی آئی کی سیاسی بصیرت کی بدولت عوام اپنے حقوق کیلئے ظالموں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وزیراعظم عوام کی عدالت سے بچنے کیلئے ملک سے راہ فرار اختیار کر رکھی ہے لیکن پی ٹی آئی عوامی وسائل کی لوٹ کر کے اربوں کی جائیدایں بنانے والوں کو جلد احتساب کے کہٹرے میں لائے گی کچھی کے عوام کے ساتھ ہونے والی نا انصافیاں قابل برداشت ہیں ان خیالات کا اظہار نصیرآباد کے رہنما شبیراحمد مستوئی نصیراحمد مستوئی اور ڈاکڑ سیلم مستوئی محمد عارف رند کی قیادت میں عید کی مبارکباد دینے والوں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سردار یار محمد رند نے کہاکہ ملک میں استحصالی طبقہ سرگرم ہوچکا ہے عوام کا استحصال کرکے عوامی دولت کو لوٹنے میں مصروف ہے جن کے احتساب کا وقت قریب آ چکا ہے عوامی عدالت سے راہ فرار ہونے والوں کو عوام کی عدالت میں لایا جائے گا کیو نکہ پی ٹی آئی عوام کے غصب ہونے والے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے عوام بھی جان چکے ہیں ان کے حقوق غصب کیئے جا رہے ہیں لاکھوں کی تعداد میں عوام کا سڑکوں میں آنا پی ٹی آئی کی تحریک کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہاکہ کچھی کی عوام کی ہر دور میں خدمت کی ہے جہنیں کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا انہوں نے کہاکہ نصیرآباد ڈویژن کی عوام سے مربوط رابطہ کاری کیلئے ڈیرہ مراد جمالی میں رند قلعہ تعمیر کیا جا رہا ہے اور کہاک نصیرآباد ڈویژن سے سات رکن صوبائی اسمبلی دو قومی اسمبلی اور سینیٹر ہونے کے باوجود میں صوبائی بجٹ میں میڈیکل کالج زرعی کالج زیذیڈیشنل کالج اور کسی میگا منصوبہ کا اعلان نہ کرنا عوام کے ساتھ سراسر ذیادتی کے مترادف ہے ۔