ڈیرہ مراد جمالی : پٹ فیڈرکینال کو دوسو فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے قریبی آباد ی زیر آب آگئی فصلیں پانی میں ڈوب گئیں لوگوں کی نقل مکانی نصیرآباد میں لاکھوں ایکٹر پر کاشت شالی کی پنیری تباہ ہونے کا خدشہ محکمہ ایری گیشن نے شگاف پر کرنے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی اور جعفرآباد کی سرحدی حدود میں اچانک پٹ فیڈرکینال کو دوسو فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے نصیرآباد کی درجنوں شاخوں کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی ہے اور قریبی آباد ی زیر آب آگئی، لاکھوں روپے کی قیمتی فصلیں پانی میں ڈوب گئیں ہیں بڑے پیمانے پر لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات پہنچ گئے ہیں جبکہ گھریلو سامان اناج پانی کی نذر ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں پٹ فیڈر کینال کو پڑنے والے شگاف سے نصیرآباد میں لاکھوں ایکٹر پر کاشت شالی کی پینری کو پانی نہ ملنے کی وجہ سے لگائی گئی شالی کی پینری تباہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے محکمہ ایری گیشن نے شگاف پر کرنے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے تاہم آخری اطلاعات آنے تک شگاف کو پر نہیں کیا گیا ہے ۔