کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع مستونگ سے نامعلوم افراد نے پولیس کے سابق آفیسر کو اغواء کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ مستونگ کے علاقے بس اڈے کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی میں سوار نامعلوم ملزمان نے پولیس کے سابق ڈی ایس پی عبدالکریم ولد محمد زمان بنگلزئی کو اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام کی طرف فرار ہوگئے۔ مغوی کا تعلق مستونگ کے علاقے کلی مرتبہ طارق آباد مستونگ سے بتایا جاتا ہے۔ تاہم اغواء کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس کے مطابق اہلخانہ نے اب تک اغواء کی رپورٹ درج نہیں کرائی۔