کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے گوہر آباد میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک مطلوب ڈاکو ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ ایس پی سریاب عبداللہ آفریدی کے مطابق پولیس نے دوران گشت شالکوٹ کے علاقے گوہر آباد میں پولیس اور ڈاکوؤوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو اختر بنگلزئی مارا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔ ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور پچاس کارتوس برآمد کئے گئے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار عبدالہادی بھی زخمی ہوا جسے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والا ڈاکو پولیس کو قتل اقدام قتل، لوٹ مار اور ڈکیتی کے 15سے زائد کیسز میں مطلوب تھا۔