|

وقتِ اشاعت :   July 17 – 2016

rehanaکراچی : ماہر تعلیم اور سماجی کارکن ریحانہ فیروز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں بچیوں میں تعلیم عام کرنا ان کا سب سے بڑا خواب ہے ، خصوصاًکراچی اور اندرون سندھ میں ان کا مزید کہناتھا کہ کراچی میں سندھ کے دوسرے شہروں کی نسبت سہولیات زیادی ہے، اور کچھ لڑکیاں مفت تعلیم عام کرنے کی جذبے کی تحت کام کر رہے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ آج کل گلشن اقبال میں 30سے زیادہ بچے ان کے ساتھ مفت ٹیوشن پڑھ رہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عورتوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہی ان کا خواب ہے، جس کیلئے انہوں نے ماسٹر کے بعد بچوں کو مفت تعلیم دینے کاسلسلہ شروع کیا تاکہ بچیوں میں شعور وآگاہی آسکے اور وہ اپنے حقوق کیلئے زیادہ سے زیادہ آواز اٹھا سکیں