پنجگور: صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ کا اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنجگور کا دورہ چھ غیر حاضر ڈاکٹرز کو معطل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے ہفتہ کے روز اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال پنجگور کا دورہ کیا دورے کے دوران ڈسٹرکٹ چیئرمین عبدالمالک بلوچ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پنجگور ڈاکٹر کہور خان بلوچ اور دیگر ان کے ہمراہ تھے صوبائی وزیر صحت نے ہسپتال کے تمام شعبوں کا دورہ کیا اس دوران غیر حاضر چھ ڈاکٹرز کو معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ان کو حکم دیا کہ وہ فوری طور پر ایک ہفتے کے اندر اندر سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان کے سامنے پیش ہوں انہوں نے کہاکہ غیر حاضر ڈاکٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور اس سلسلے میں کسی کو بھی خاطر نہیں لایا جائے گا انہوں نے ہسپتال کے تمام شعبوں کی بہتری کے لئے 50 ملین روپے دینے کا اعلان کر دیا جس سے تمام یونٹ کی ضروریات پوری ہونگی انہوں نے کہا کہ پبلک ہیلتھ اسکول مکمل ہونے کے آخری مرحلے میں ہے اور ایک ماہ کے بعد کلاسز کا اجراء بھی ہو گا انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال پنجگور کو ایک مثالی ہسپتال بنانے کیلئے کے لئے کوشان ہیں اس سلسلے میں ڈاکٹرز پیرامیڈیکل اور دیگر اسٹاف اپنی اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر سیاست سے ہٹ کر انسانیت کی خدمت کیلئے اپنا وقت وقف کر دی تاکہ ہسپتال کی بہتری کیلئے کردار ادا کر سکیں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سے قبل پنجگور سول ہسپتال کھنڈرات کی شکل اختیار کی ہوئی تھی اب ہم نے اس کے تمام شعبے فعال کر کے لوگوں کو سہولت فراہم کر دی ہے