|

وقتِ اشاعت :   July 23 – 2016

گوادر :گوادر فری زون کے لئے چین سے جہاز اگست کے مہینے میں سامان لیکر گوادر پہنچے گا۔ گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین میر دوستین خان جمالدنی نے روزنامہ آزادی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چائنیز حکام انجینئرز اور دیگر ٹیکنیکل سٹاف کیلئے سائیٹ کیمپ قائم کرنے کے لئے جگہ بنارہے ہیں انہوں نے کہا کہ گوادر فری زون کے لئے چین سے جہاز اگست کے مہینے سے سامان لیکر گوادر پہنچے گا ایک سوال کے جواب میں چئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی دوستین خان جمالدنی نے کہا کہ ایکسپریس وے کی تعمیرات سے نہ گوادر فش ہاربر متاثر ہوگا نہ ہی فش فیکٹریاں متاثر ہونگی۔