|

وقتِ اشاعت :   July 27 – 2016

خضدار : خضدار لیویز منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف متحرک بھاری مقدار میں منشیات (چرس ) برآمد ملزم گرفتار گاڑی بھی تحویل میں لی گئی ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عالم فراز نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مجھے خفیہ اطلاع ملی کہ ایک پک اپ کے ذریعے بھاری مقدار میں منشیات خضدار لائی جارہی ہے جس پر میں نے قومی شاہراہ پر مختلف مقامات پر لیویز نفری تعینات کیا جس کے نتیجے میں پھیشک کے مقام پر لیویز اہلکاروں نے مشکوک پک اپ کو روکا پک اپ ڈرائیور نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی تاہم لیویز کے جوانوں نے گاڑی روکنے میں کامیاب ہوئے دوران تلاشی پک اپ کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں (ساٹھ ) کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس بر آمد کر کے ملزم قلندر بخش ساکن بھلونک کو گرفتار کرکے منشیات قبضے میں لیکر پک اپ تحویل میں لی اور مقدمہ درج کرلیا ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پتہ چلا کہ ملزم نے منشیات سوراب سے خضدار سمگل کیا جا رہا تھا جس کے بعد یہ شاید کہیں اور لے جا نا چاہتا تھا انہوں نے بتا یا کہ منشیات ایک لعنت ہے جس کی فروخت سے لیکر استعمال اور سمگلنگ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی اس حوالے سے لیویز نے جو کارروائی کی ہے وہ قابل تحسین ہے انہوں نے کارروائی کر نے والے لیویز اہلکاروں عبدالخالق اور ان کے دیگر ساتھیوں کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے ان کی ترقیوں کا اعلان کیا اور ان کے لیئے تیس ہزار روپے نقد اور تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا ۔