ڈھاڈر: کچھی بولان کے مختلف علاقوں،ڈھاڈر،بالاناڑی،مٹھڑی سمیت گردنواح میں موسلا دھار بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں جس سے کئی مقامات پر کچے کے مکانات کی منہدم ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ڈھاڈرکے مضافاتی علاقوں میں بارشوں کے بعد بجلی کانظام درہم برہم ہوچکا ہے اور پندرہ گھنٹوں سے زائد کا وقت گزر جانے کے باوجود بجلی کی سپلائی بحال نہیں ہوسکی جسکی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں ۔لیویز اور ایریگیشن کچھی کے انتظامیہ کے مطابق ناڑی ندی میں اس وقت چالیس ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گرز رہا ہے سیلابی کیفیت سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کچھی کی جانب سے ناڑی کے ڈیمز اور نشیبی علاقوں میں ہیوی مشیری اور ٹیکنکل اسٹاف پہنچادیا گیااور تر انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں۔ادھر ڈیرہ مرادجمالی اوراس کے ملحقہ علاقوں مسلادھاربارش کئی نشیبی علاقے زیرآب آگئے مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک ڈیرہ مراد جمالی اوراس کے ملحقہ علاقوں میں گزشتہ رات مسلادھاربارش کا سلسلہ شروع ہوا بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے زیرآب ہوگئے گلیاں محلے اورمین قومی شاہراہ تالاب کا منظر پیش کرنے لگی مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا بارش کے سبب کچے راستے بند ہوگئے جس سے لوگ اپنے گھروں میں محسورہوکررہ گئے جبکہ تحصیل تمبوکے گوٹھ کرم خان عمرانی میں تیزبارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 65سالہ شخص ہلاک ہوگیا ۔